گڈز ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن کی مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی ریلی

      گڈز ٹرانسپورٹ اونرایسوسی ایشن کی مطالبات منظوری کیلئے احتجاجی ریلی

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)آ ل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایکسل لوڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر بابر چوک وہاڑی روڑ سے بہاولپور چوک سے وہاڑی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں لوڈر ٹرک وکینٹینرز کی بڑی تعداد میں ڈرائیوز نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی احتجاجی ریلی کی قیادت صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن ملتان حاجی طارق(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

،سینئر نائب صدر خواجہ منیر،جنرل سیکرٹری وقاص نثار اور سرپرست گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن جام سکندر حیات نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایکسل لوڈ لیمٹ کو اصل حالت میں بحال کرنا چاہیئے حکومت ملکی قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق اوور لوڈنگ پر پابندی لگائے وزرات مواصلات ٹرانسپورٹر کے حقوق غصب کرنے کا کام کرتی ہے ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبات کئیے کہ ٹرانسپورٹرز کا حکومت ملکی قانون اور عدالتی فیصلوں کے عین مطابق اوور لوڈنگ پر پاندی عائد کرے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاکستان بھر میں موجود تمام کانٹوں کو فوری طور پر آپریشنل کیا جائے وزارت مواصلات کی جانب سے جرمانوں پر ٹرانسپورٹرز اضطراب کا شکار ہیں اس سلسلہ میں حکومت فی الفور کمیٹی تشکیل دے جس میں ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی کو یقینی بنا کر ضروری اصلاحات عمل میں لائی جائیں اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...