فنڈز ریلز: شہر سلطان، جتوئی میں جلد ترقیاتی کام شروع ہونیکا امکان
جتوئی (نامہ نگار) شہرسلطان ٹاون کمیٹی اور جتوئی میونسپل کمیٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ابتدای طور پر پانچ پانچ کروڑ کی گرانٹ جاری ہوگی ہے شہر سلطان اور جتوئی شہر کے وارڈز تعمیر و مرمت اور گلیوں میں ٹف ٹائل نالیوں کی مرمت کے لیے منصوبہ جات کیلیے ٹینڈرجاری ہوگئے چند روز (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
میں کام شروع ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممخدوم سید باسط سلطان بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہرسلطان اور جتوئی سٹی کے تمام وارڈز میں تعمیر و مرمت ٹف ٹائل،نالیوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کے ٹینڈر پاس ہو چکے۔ ان پر کام مکمل ہونے سے لوگوں کو بنیادی نوعیت کے مسائل سے نجات ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ٹاون کمیٹی شہرسلطان میونسپل کمیٹی جتوئی کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے پندرہ پندرہ کروڑ مزید دیں گے شہرسلطان اور جتوئی شہر کی ترقیاتی منصوبوں جات کی یہ پہلی قسط ہے این اے 185 میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے دیہاتوں میں سولنگ کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
امکان