ملتان: جگہ جگہ ڈاکو، ناکے لوٹ مار، 28وارداتوں میں لاکھوں غائب ”پولیس لاپتہ“

ملتان: جگہ جگہ ڈاکو، ناکے لوٹ مار، 28وارداتوں میں لاکھوں غائب ”پولیس لاپتہ“

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف 28 وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے سورجکنڈ روڑ محمد کامران اور اس کی اہلیہ سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر دوموبائل، ڈیڑھ تولہ بالیاں اور نقدی30ہزارچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے غلام مصطفی سے ملزم لیاقت، عابد، اور لقمان نقدی30ہزار گن پوائنٹ پر لیگئے، ٹاٹے پور محمد ارشد کی دوکان پرملزمان لیاقت، عابد لقمان ایک کس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر نقدی49ہزار لیگئے، سٹی شجاعباد کے علاقے قصبہ مڑل سے طارق محمود سے دونامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر لیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ خلیل احمد،جھوک بلوچاں سے غلام شاکر کیگھر سے نامعلوم چور گائے دو بیل اور بچھڑا، (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بہاولپور بائی پاس خلیل کامران کی موٹرسائیکل، پیپلز کالونی عدیل فاروق، بلال چوک سے عبدالرزاق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی محمد اشرف کے گھر کے باہر سوئی گیس میٹر، شاداب کالونی محمد رضوان، سیداں والی بائی پاس محمد شکیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ بی زیڈ کے علاقے مادل ٹاون طارق بشیر اور دیگر افراد کے 22موبائل مالیت4لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے کوٹلہ تولہ خاں ایاز احمد کے گھر کے باہر سوئی گیس میٹر، گھنٹہ گھر سے محمد اجمل، تھانہ نیوملتان کے علاقے ڈائیوٹرمینل صہیب، گلشن مارکیٹ محمد عثمان،قیصر آباد عرفان کا چنگ چی رکشہ چوری ہوگئے، وی بلاک میں محمد سیف کے زیر تعمیر گھر سے نامعلوم چور موٹرپمپ، ماربل مالیت 1لاکھ95ہزار لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جہانگیر آباد سے نذر حسین کے گھر چور نقدی زیورات مالیت 18لاکھ روپے لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے محمد حسن کی دوکان سیملزم اللہ بخش، رمضان 3لاکھ37ہزار چوری کرکیلیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی بازار محمد عامر اور دیگر افراد کے چار موبائل،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عام خاص باغ سے فرید احمد، تھانہ کپ کے علاقے شاہ گردیز ارشاد حسین، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد مشتاق کے گھر ملزم ناصر سامان، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے عاشق محمد کے بھانہ سے چور دوگائے مالیت2لاکھ50ہزار، بستی مٹھوفرید کے گھر نامعلوم چور جانور مالیت تین لاکھ چوری کرکے لے گئے۔

کارروائیاں 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...