ایم ڈی اے الفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط، ٹریفک رواں دواں

ایم ڈی اے الفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط، ٹریفک رواں ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن ٹمبر مارکیٹ چونگی نمبر 22کے اطراف میں کیا گیا۔آپریشن میں روڈ پر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

لگے تمام عارضی چھابڑے،ریڑھیاں اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔تجاوزا ت ختم ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری ہوئی ہے۔اس کے علاوہ چونگی نمبر 22چوک پر موجود سرکاری پارک کیلئے مختص پلاٹ کی جانب غیر قانونی طور پر شٹر گیٹ لگانے پر محمد شیراز وغیرہ کی زاہد فرنیچر ہاؤس کے نام سے 02دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ایم ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ نانڈلہ چوک پر محمد عنصر انجم کی خیابان عزیز کے نام سے بنائی گئی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا سیوریج سسٹم اور روڈ نیٹ ورک ختم کر دیا گیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ ٹیم،متعلقہ آفیسران،ہیوی مشینری اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

رواں دواں

مزید : ملتان صفحہ آخر