گھریلو ناچاقی:27سالہ خاتون کی سپرے پی کرخودکشی

  گھریلو ناچاقی:27سالہ خاتون کی سپرے پی کرخودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 27سالہ خاتون نے زہریلا سپرے پی کر خودکشی کرلی‘۔ تفصیل کے مطابق چوک سویترا کی رہائشی27سالہ فیضان بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی فیضان بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4افراد جن میں عباسیہ ٹاؤن کی رہائشی 17 سالہ سدرہ بی بی خانبیلہ کی 20 سالہ زرلیخاں بی بی بغداد کالونی کا 17 سالہ عطاء اور تاج گڑھ کے رہائشی 50 سالہ فقیر بخش شامل ہیں‘ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خود کشی