سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی  ویکسین نایاب، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

    سرکاری ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی  ویکسین نایاب، مریضوں کی مشکلات میں ...

  



 ملتان ( وقا ئع نگار) شہر میں کتے کے کاٹے کے واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا،سرکاری ہسپتالون میں ویکسین بھی نایاب ہے نئے سال کے پہلے ہفتے میں 225 سے زائد افراد کتے کے کاٹے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

سے زخمی ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے۔ نشتر ہسپتال میں بڑی تعداد میں مریضوں کے پہنچنے کی وجہ سے ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔۔ویکسین ڈیسک پر مریضوں کی لائنیں لگ گئی ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ کئی مریض مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور ہو گئے دوسری جانب ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال،سول ہسپتال،فاطمہ جناح ہسپتال،ٹاؤنز ہسپتالوں میں بھی ویکسین نایاب ہے جس کے باعث تمام مریض نشتر ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔نشتر پسپتال میں بھی ویکسین کی کمی کے باعث مریض پریشان ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے کتوں کو  مارنے کے لیے تاحال کیپسول بھی نہ خرید سکی ہے جس کے بحث کتوں کے کاٹے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...