خاتون کے ہاں بیک وقت3بیٹوں   کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال

خاتون کے ہاں بیک وقت3بیٹوں   کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال

  



بورے والا (تحصیل رپورٹر) نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی قصبہ پرانی چیچہ وطنی کے رہائشی عمیر ظفر کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی۔(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

 عمیر ظفر اپنی اہلیہ کو لیکر چیچہ وطنی کے نجی ہسپتال میں گیا جہاں پر نارمل ڈیلیوری سے تین بچوں کی پیدائش ہوئی، تینوں بیٹے ہیں، زچہ وبچہ سب خیریت سے ہیں عمیر ظفر نے کہا کہ میں اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ میرے گھر میں اس وقت خوشیاں ہی خوشیاں ہیں، میری اہلیہ اور ہم سب گھر والے بہت خوش ہیں۔اس حوالے سے ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر توقیر احمد کا کہنا ہے کہ بچے اور خاتون تندرست ہیں۔

نہال

مزید : ملتان صفحہ آخر