متنازعہ شہریت قانون کیخلاف احتجاج کے پیش نظر مودی کا دورہ آسام ملتوی 

متنازعہ شہریت قانون کیخلاف احتجاج کے پیش نظر مودی کا دورہ آسام ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا،مودی کو جمعے کو آسام (گوہاٹی)میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام تھا،معروف گلوکار زوبین گارگ کا کہنا تھا کہ  مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)


ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کا دورہ ملتوی کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون پر احتجاج کے پیش نظر آسام کا دورہ ملتوی کردیا، مودی کو جمعے کو آسام (گوہاٹی)میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کرنا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ آسام کے موقع پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے شدید احتجاج کا پروگرام بنایا تھا تاہم حکومتی پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنماؤں کے مشورے اور بعد ازاں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر مودی نے دورہ ملتوی کردیا۔معروف گلوکار زوبین گارگ نے کہا کہ مودی کے آسام پہنچنے پر ہم ایئرپورٹ سے ہی احتجاج کرنا شروع کردیں گے، ہمارا احتجاج دیکھ کر مودی کو پتا چلے گا کہ ہم متنازع شہریت بل کے کتنے خلاف ہیں۔واضح رہے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دوسری پر آسام کا دورہ ملتوی کیا جارہا ہے، اس سے قبل دسمبر میں گوہاٹی میں شیڈول بھارت اور جاپان سربراہی اجلاس بھی ملتوی کرنا پڑا تھا جس میں مودی نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ آسام جانا تھا۔