ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کاماڈل تھانہ دانیوال کادورہ

        ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کاماڈل تھانہ دانیوال کادورہ

  



وہاڑی (بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی تھانہ کلچر میں جدید اصلاحات اور سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن کا قیام قابل ستائش ہے جس کے ذریعے بہترین سروس ڈیلیوری شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے حاصل ہوں گی اور عوام میں پولیس کا اعتماد بحال ہوگاامید(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ہے پورے پنجاب کے تمام تھانہ جات کو بھی اسی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ دانیوال میں وزٹ کے دوران کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن دانیوال کاوزٹ کیا اس دوران ان کے ہمراہ شہزاد انور سینئر سول جج ایڈمن بھی موجود تھے. تھانہ میں آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید, ڈی ایس پی روبینہ عباس اور سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے ماڈل پولیس سٹیشن دانیوال میں عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے، فرنٹ ڈیسک،ماڈرن پولیس خدمت مرکز کی طرز کے کاؤنٹرز،ویٹنگ روم،کارپوریٹ کیومیٹک ڈیوائسسز اور جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ جبکہ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تمام شعبہ جات اور ورکنگ کے طریقہ کار کی بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ ماڈل پولیس سٹیشنز کا قیام گورنمنٹ کی بہترین پالیسی ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ون ونڈو کے تحت شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈلیوری پر فوکس کیا گیا جس سے پنجاب پولیس کو ماڈل بنانے میں عوام کو واضع تبدیلی نظر آئے گی۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر