امریکہ، ایران کشیدگی ختم کرانے میں عمران خان کاکردار اہم ہوگا، مفتی عبدالقوی

  امریکہ، ایران کشیدگی ختم کرانے میں عمران خان کاکردار اہم ہوگا، مفتی ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر) معروف عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ کا امکان نہیں اگر ہوئی تو اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے مجھے امید ہے کہ پاکستان کے اگلے تمام بجٹ مثالی ہوں گے اور ملک معاشی اقتصادی طور پر آگے بڑھے گا عمران خان ملک کے لیے بہتر ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر قدیر آباد ملتان میں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جن میں توصیف(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

اسلم،اشرف اقبال بھٹہ اور عاطف ڈھڈی شامل تھے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایران پر امریکی جنگ پاکستان،سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان گھومے گی اور پاکستان اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ ہمارے وزیر خارجہ نے پہلے ہی پالیسی بیان دے دیا ہے کہ ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی جو پاکستانی عوام اور ایران کے لیے مناسب بیان ہے امید ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی میں عمران خان اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پہلے ہی افغانستان،عراق میں الجھا ہوا ہے اور وہاں سے اپنی فوجیں کے انخلاء کے لیے کوششیں کررہاہے ہمیں امید ہے کہ امریکہ نئی جنگ چھیڑنے سے باز رہے گا۔

مفتی عبدالقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...