پی ٹی آئی رہنما شوکت محمود بسراکی وزیراعلی سے ملاقات

  پی ٹی آئی رہنما شوکت محمود بسراکی وزیراعلی سے ملاقات

  



ہارون آباد (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف اور ترجمان پنجاب حکومت شوکت محمود بسرا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی علا قے کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی،رہنما پاکستان تحریک انصاف اور ترجمان پنجاب حکومت نے حلقہ ہارون آباد اور فورٹ عباس کے عوام کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپنی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ملاقات کے حوالہ سے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے دورہ بہاولنگر کے دوران جن منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن میں ہارون آباد فورٹ عباس روڈ۔ کچھی والا 174سیون آر روڈ۔ ہارون آباد تا ہیڈ سیون آر روڈ سمیت درجنوں چکوک کی واٹر سپلائیاں شامل ہیں پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے ہارون آباد کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کے شکار زیر تعمیرجمنیزیم کی تعمیر اور تکمیل کے لئے ایک کروڈ روپے جاری ہو گئے ہیں اور ہارون آباد کا جمنیزیم تعمیر کے بعد بہت جلد عام عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شوکت محمود بسرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ فورٹ عباس میں رگبی اور فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر اور مروٹ میں اراضی سنٹر اور نادرا آفس اپنیکام کا آغاز کر دینگے۔ شوکت بسرا کے ویڈیو پیغام کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں یتیم والا کے افسوس ناک بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لوحقین کے لئے مالی امداد کی درخواست کی جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو اس حوالہ سے کاروائی مکمل کر کے کیس بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...