حکومت عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے متحرک ہوگئی، جاوید اختر انصاری
ملتان (نیوز رپورٹر) خصوصی مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر آعظم عمران خان کے ویڑن پر عمل کرتے ہوئے ہوئے عوام کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ تمام حکومتی اداروں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈائریکٹر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز دفتر میں آنیوالے سائلین اور ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی سمیت مکمل تعاون کیا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی نے انہیں محکمانہ مسائل جن میں نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈز کی ڈلیوری میں تاخیر کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو نمبر پلیٹوں اور سمارٹ کارڈز کے تعطل پر سخت تشویش ہے جس کے باعث گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی آنے کی وجہ سے حکومتی ریونیو بھی متاثر ہوا ہے جس پر خصوصی مشیر وزیرآعلی پنجاب حاجی جاوید اختر نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیئے سیکرٹری ایکسائز پنجاب سے بات کریں گے۔
جاوید اختر