عالم اسلام کو اتحاد، یکجہتی کی ضرورت، ہوش سے کام لیاجائے، حافظ عبدالکریم

  عالم اسلام کو اتحاد، یکجہتی کی ضرورت، ہوش سے کام لیاجائے، حافظ عبدالکریم

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب کے لئے ایک اور اعزاز ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن منتخب ہو گئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کی رکنیت پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور دشمن عالم اسلام میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اس لئے عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں جوش کی بجائے ہو ش سے کام لیتے ہو ئے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

متحد ہو نے کے لئے بھر پور کردار ادا کر نا ہو گا ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ سعود ی عرب کسی ملک سے جنگ کی خواہش نہیں رکھتا لیکن حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لئے ہمیشہ بھر پور مدد کی ہے اور پاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کر نا چاہئے۔

حافظ عبدالکریم

مزید : ملتان صفحہ آخر