چوک سرو ر شہید:شہرکی ترقی کیلئے 5کروڑ کے فنڈز ریلیز، لوگوں میں خوشی کی لہر

چوک سرو ر شہید:شہرکی ترقی کیلئے 5کروڑ کے فنڈز ریلیز، لوگوں میں خوشی کی لہر

  



چوک سرورشہید(نامہ نگار) ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے چوک سرورشہید شہر کے لئے 5 کروڑ روپے کا فنڈز جاری کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 268 سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجر انے حکومت پنجاب سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز میں سے پانچ کروڑ روپے چوک سرورشہید شہر کے لئے جاری کردئے جس کے لئے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔یہ تمام کام میونسپل کمیٹی کے ذریعہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سے کیا جائے گا۔میونسپل کمیٹی چوک سرورشہید کے تیرہ وارڈزمیں پانچ کروڑ روپے کی اس رقم سے نالی سولنگ اور سیوریج کا کام کیا جائے گا۔ ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کی خدمت کا یہ عمل جاری رہے گا۔ بطور ایم پی اے مجھے پنجاب اسمبلی سے اپنے حصہ کا جو بھی فنڈ ملے گا اس کی پائی پائی عوام کی فلاح و بہبو د پر خرچ ہوگی۔ کسی ٹھیکدار یا کسی بھی اہلکار کی کڑی نگرانی بھی کرونگا کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک غلام قاسم ہنجرا نے مذید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ میرے حلقہ کے لوگ 24 گھنٹے مجھ سے مل سکتے ہیں۔انہوں مذید کہا کہ شہری مجھے تجاویز دیں جس محلہ گلی میں سولنگ نالی کی ضرورت ہے نشان دہی کریں اس محلہ میں کام شروع کردیا جائے گا۔

ریلز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...