کوٹ ادو:12سالہ بچی پرخونخوار کتوں کاحملہ، مالکان کیخلاف مقدمہ،کارروائی شروع
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) رشتہ دار نے محنت کش کی 12سالہ بچی پر 2 خونخوار کتے چھوڑ دئیے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع نورن چھجڑہ میں منظور حسین چھجڑہ کی اپنے رشتہ دار منظور چھجڑہ سے پرانی رنجش چلی آ رہی تھی گزشتہ روز منظور حسین کی 12 سالہ بیٹی صنوبر ملک گھر کے قریب بستی سے انڈے لیکر گھر جارہی تھی کہ راستہ میں منظور حسین کے بیٹے عبدالغفور چھجڑہ نے اپنے پالتوخونخوار 2 کتے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
صنوبر ملک پر چھوڑ دئیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تشویش ناک حالت کے باعث صنوبر کو ہسپتال داخل کرادیا گیا اسی بارے جب ضوبر ملک کا والد منظور حسین رشتہ دار ہمنام منظور کو گلہ دینے گیا تو وہ طیش میں آگیا او رالٹا اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس محمود کوٹ نے منظور حسین چھجڑہ کی مدعیت میں کتا مالک منظور اور اس کے بیٹے عبدالغفور کے خلاف مقدمہ نمبر 6/20 زیر دفعہ 289 درج کرکے کتامالکان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقدمہ