گیس ہیٹرسے کمرے میں آگ، باپ، بیٹی جھلس کرزخمی، حالت تشویشناک

گیس ہیٹرسے کمرے میں آگ، باپ، بیٹی جھلس کرزخمی، حالت تشویشناک

  



ملتان(وقائع نگار) گیس ہیٹر سے گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی جس کے باعث سے باپ بیٹی جھلس گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ مختار ٹاون میں سلیم قادر نے گھر کے ایک کمرے میں گیس ہیٹر لگایا ہوا تھا رات شیڈول کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو انہوں نے ہیٹر بند نہیں کیا گیس آنے پر کمرہ گیس سے بھر گیا۔گھر والوں نے ہیٹر جلانے کے لئے آگ لگائی تو کمرے میں آگ لگ گئی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

جس سے 50 سالہ سلیم اور اسکی 15 سالہ بیٹی سنیہ بی بی جھلس گئے جنہیں ریسکیو1122 نے پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر نشتر منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر