غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایکشن، سیاسی کارکن برہم، افسر پرچڑ ھائی

    غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایکشن، سیاسی کارکن برہم، افسر پرچڑ ھائی

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی نقشہ پربننے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائی سیاسی رہنماوں کو ہضم نہ ہوسکی ہے، حکومتی جماعت کے رہنما کا پی ایس صغراں کمرشل سنٹر میں  غیر قانونی بیسمنٹ کا نوٹس بھیجنے پر آفیسران پر برہم اور کاروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ بوہڑ گیٹ کے قریب چند سال قبل تین منزلہ کمرشل عمارت بنائی گئی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 تھی اب مذکورہ عمارت کو مزید توسیع کرنے کیلئے عمارت کے نیچے بڑے پیمانے پر کھدائی کرکے بیسمنٹ تعمیر کردی گئی ہے، بیسمنٹ کی تعمیر کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ سے نقشہ پاس نہیں کروایا گیا ہے، واضح رہے کہ صغراں سنٹر سابق ایم پی اے کے امیدوار کی ملکیت ہے اور حکومتی جماعت کے رہنما کے پی ایس نے ایم او پلاننگ عمر اویس پر نوٹس بھیجنے پر چڑھائی کردی اور کاروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں  ۔ صغران سنٹرکیقریبی دوکانداروں نے کمشنر ملتان شان الحق، ڈپٹی کمشنر عبدالعامر خٹک سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی بیسمنٹ کی تعمیر سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، کاروائی کی جائے۔ 

چڑھائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...