ڈیرہ:ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن،4پوائنٹس سیل،بھاری جرمانے،وارننگ

ڈیرہ:ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن،4پوائنٹس سیل،بھاری جرمانے،وارننگ

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی تیز کردی ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہو ئے مظفر گڑھ میں اجوا بیکرز، راجن پورمیں عرفان بیکرز، رحیم (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

یار خان میں بھٹی کریانہ سٹور سربمہر کر دیا گیا سوئیٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں حشرات،چوہوں، چھپکلیوں کی موجودگی پر سیل کیا گیا اورلیہ میں ا سوئیٹس اینڈ کریانہ سٹور ایکسپائرڈ اشیاء فرو خت کرنے پر بھی سیل کر دیا گیاراجن پور میں ارسلان بخاری کریانہ سٹور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 10ہزار کا جرمانہ عائد کیا اوررحیم یا ر خان میں 10مختلف فو ڈ یونٹس کو غیر معیاری خوراک کی تیاری و فراہمی پر کام سے روک دیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقوں میں دوران کاروائی1240ملاوٹی دودھ، 90لیٹر ایکسپائرڈبیورجز،11کلو چائنہ نمک، 35کلو خشک دودھ کا پاؤڈر، 10کلو حشرات زدہ کیک موقع پر تلف کر دیے گئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 17 پروڈکشن یونٹس کو74ہزارجرمانہ اور 110 کو وارننگ جاری کیں ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ و مضرصحت اشیاء کی فروخت جرم ہے، فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے گی۔

وارننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...