ممبرصوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کاٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کادورہ، شیلٹر ہوم کامعائنہ
وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کا دورہ کیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے پیڈز، سرجیکل وارڈز اور شیلٹر ہوم کا معائنہ کیا ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بند(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
یشہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر آسکیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو بہت بہتر کر دیا گیا ہے تمام طبی سہولیات مریضوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بڑھ گیا ہے انہوں نے اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو بوریوالا ڈاکٹر عمران بھٹی سے کہا کہ وہ ہسپتال کی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دے اور پوری کوشش کی جائے کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت میسر آئے۔ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے اس موقع پر مریضوں کی تیمار داری بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔