اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جامعہ ہمدرد کراچی کے درمیان تحقیق کے فروغ کیلئے مفاہمتی معاہدے پردستخط

  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جامعہ ہمدرد کراچی کے درمیان تحقیق کے فروغ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے مابین تدریس اور تحقیق کے فروغ اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لیے مفاہمت ہوئی ہے۔ یہ پیش رفت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے دورے کے موقع پر ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی کراچی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ہمدر د یونیورسٹی کراچی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طے پایا کہ دونو ں جامعات افراد ی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ تربیتی کورسز کا آغاز کریں گی۔ ادویہ سازی اور اس سے متعلقہ شعبوں خصوصاًکلینکل سٹڈیز، کوالٹی کنٹرول، حیاتیاتی مطالعے، نینو ٹیکنالوجی، کاسٹمیٹکس وغیرہ میں مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ خصوصاً پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دونوں اِدارے تکنیکی معاونت اور اشتراک کو فروغ دیں گے اور آپس میں فیکلٹی،محققین اور طلبہ وطالبات کا تبادلہ کریں گے۔ مشترکہ سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ دریں اثناء انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کراچی میں واقع ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی دورہ کیا جہاں پر ادویہ سازی اور اس سے متعلقہ مختلف شعبوں میں جدت اور بہتری کے لیے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر بھی موجود تھے۔

دستخط

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...