آرمی ایکٹ کی منظوری پرتمام جماعتوں کارویہ مثبت، محمد نواز ناجی

آرمی ایکٹ کی منظوری پرتمام جماعتوں کارویہ مثبت، محمد نواز ناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاک فوج کومتنازعہ بنانے کاسلسلہ اب رک جاناچاہیے آ رمی ایکٹ پرتمام جماعتوں نے مثبت سوچ کامظاہرہ کیاآرمی چیف کی تقرری کااختیار اب بھی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

وزیراعظم کے پاس ہی رہے گایہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ پا ک فوج کاشمار دنیاکی بہادرترین افواج میں ہوتاہے اورفوج نے ہرمشکل کی گھڑی میں پاکستان کے عوا م کاساتھ نبھایاانہوں نے کہاکہ بعض عناصرغیرملکی اشاروں پرپاک فوج کومتنازعہ بنانے میں مصروف ہیں ان کامطمع نظرفوج کوکمزور کرکے پاکستان کے مضبوط دفاع میں نقب لگاناہے جوپاکستان کے عوام کوکسی صورت منظورنہیں نوازناجی نے کہاکہ آرمی چیف تقرری وتوسیع معاملے پرتمام جماعتوں نے مثبت اندازاپنایاآرمی چیف کی تقرری اورتوسیع کے اختیار اب بھی وزیراعظم کے پاس رہیں گے دفاعی اداروں کی مضبوط کیلئے ہماراایک ہی پیچ پرہوناضروری ہے انہوں نے کہاکہ اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے اورہرادارے کوپارلیمنٹ جیسے سپریم ادارے کااحترا م کرناچاہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...