ایف بی آر:سمارٹ فونز کی درآمد پرعائد ٹیکس کم

  ایف بی آر:سمارٹ فونز کی درآمد پرعائد ٹیکس کم

  



ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا کہنا ہے کہ سمارٹ فونز کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

پاکستان کیڈیجیٹل پاکستان اقدام کے مطابق پندرہ ہزار یا اس سے کم مالیت کے سمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی شرح پر خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کو اس امر کاادراک ہے کہ لوکل صنعتکارکے لئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار اور موافق ہونے چاہئے۔اسی لئے حکومت سمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس حوالے سے مشیر تجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز اور سرمایہ کاری کی زیرنگرانی تشکیل کردہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔یہ تجاویز تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

ٹیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر