ملکی مفادات کیلئے تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کامظاہرہ کریں، طاہر بشیرچیمہ

ملکی مفادات کیلئے تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کامظاہرہ کریں، طاہر بشیرچیمہ

  



ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)چیرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوھدری طاھربشیر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی متفقہ منظوری پرتمام سیاسی جماعتوں نے حب الوطنی کامظاہرہ کیا ھے۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کاکردارانتہائی قابل ستائش ہے۔پوری قوم اس وقت پاک فوج کیساتھ متحد کھڑی ھے انہوں نے کہا کہ جس طرح آج سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پریکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح ہمیں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 دیگر ملکی مفادات میں بھی یکجہتی کامظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے مزیدکہا کہ 2020ترقی کاسال ہے۔وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے اوراس کے مثبت نتائج ظاھرھونگے۔سیاسی جماعتوں نے جسطرح اہم قانون سازی پربردبای دکھائی ہے اس سے آج ملک دشمن قوتوں کے ارادے خاک میں مل گئے ہیں۔

طاہربشیرچیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...