حکومت ہرمحاذ پرفلاپ، وزراء صرف وقت گزاررہے ہیں، مخدوم شہاب الدین
خان پور (نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئے ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ اتنی جلد ی معیشت میں تبدیلی ممکن نہیں ہو سکتی۔ اور معیشت میں استحکام اور بہتری کے لئے ماہرین کی ٹیم کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
جو موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما میجر ریٹائرڈ فرخ رضا خان کی رہائش گہا پر اُن سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے حکومت چل نہیں رہی۔ اور یہ لوگ صرف وقت گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کو کچل کر رکھ دیا ہے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں سفید پوش لوگوں کی قوت خرید ختم ہو گی ہے۔ ایسے حالات میں بہتری کی توقع کر ناعبث ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس برے حالات میں حکومت کر کے دکھائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم شہید بی بی کے سپاہی ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
شہاب الدین