ملتان، آٹا سپلائی نہ کرنے پر 5فلو ر ملز کو کوٹہ بند، بھاری جرمانہ، دکانداروں کو رگڑا

ملتان، آٹا سپلائی نہ کرنے پر 5فلو ر ملز کو کوٹہ بند، بھاری جرمانہ، دکانداروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے،محکمہ خوراک سے ملنے والے گندم کی کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی نہ کرنے پر پانچ فلور ملوں کو پانچ دنوں کیلئے سرکاری گندم کے کوٹہ کی سپلائی بند کرتے ہوئے ایک لاکھ 80ہزارروپے جرمانہ،جبکہ مہنگا آٹا فروخت کرنے کی پاداش میں کریانہ فروشوں کو ایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک ممتاز وینس اسسٹنٹ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)


 فوڈ کنٹرولر سید ندیم عباس شاہ اور اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز شہر میں آٹے کی قلت اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محکمہ خوراک کی جانب سے ملنے والے گندم کے سرکاری کوٹہ کے مطابق آٹے کی فراہمی نہ کرنے پر پانچ فلور ملوں جن میں رستم فلور ملز،حمزی فلور ملز، الہدی فلور ملز کو 50ہزار روپے فی کس کے حساب سے جرمانہ کرتے ہوئے مذکورہ فلور ملوں کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ پانچ دن کیلئے بند کردیاہے جبکہ ندا فلور ملز کو 30ہزارروپے جرمانہ کرتے ہوئے ایک دن کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔جبکہ ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر بشیر فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔اسی طرح حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد نرخوں پر مہنگا آٹا فروخت کرنے پر بسمہ اللہ کریانہ سٹور بی سی چوک کو 40ہزار،حبیب کریانہ سٹور سمیجہ آباد کو 70ہزار جبکہ اسماعیل کریانہ سٹور تغلق روڈ کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ممتاز وینس نے کہا کہ آٹے کی قلت اور گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تاہم دوسری جانب ڈائریکٹر فوڈ پنجاب سید واجد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان ڈویثرن اکرام لوٹھڑ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان کے کریک ڈاؤن پر انھیں تعریفی لیٹر جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔
جرمانہ