میپکو ٹیموں کاکریک ڈاؤن،89بجلی چوروں کاگھیرا تنگ، جرمانے، مقدمات

میپکو ٹیموں کاکریک ڈاؤن،89بجلی چوروں کاگھیرا تنگ، جرمانے، مقدمات

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 89بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ 13ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر15 لا کھ79ہزار روپے جرمانہ عائد۔4مقدمات درج ہوئے۔7 جنوری 2020?ء (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کو ملتان میں 8گھریلو اور صنعتی صارفین کو5640یونٹس چوری کرنے پر96850روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 13 گھریلوصارفین کو20988یونٹس چوری کرنے پر332100روپے جرمانہ اور4مقدمات درج، وہاڑی میں 8 گھریلوا ور ٹیوب ویل صارفین کو19674یونٹس چوری کرنے پر242882 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 3گھریلو صارفین کو9435یونٹس چوری کرنے پر33176 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلوصارفین کو10454یونٹس چوری کرنے پر163400روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو6328 یونٹس چوری کرنے پر 117200 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو9757یونٹس چوری کرنے پر172831روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 6 گھریلوصارفین کو 3537یونٹس چوری کرنے پر46300روپے جبکہ خانیوال میں 16گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو27838یونٹس چوری کرنے پر374606روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مقدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر