ڈی ایس ریلوے کی ملتان سے یوسف والا تک ٹریک کی انسپکشن، ملازمین سے ملاقات

    ڈی ایس ریلوے کی ملتان سے یوسف والا تک ٹریک کی انسپکشن، ملازمین سے ملاقات

  



ملتان (سٹی رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ملتان شعیب عادل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ ملتان سے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

یوسف والا تک ٹریک کی انسپکشن کی،خراب کارکردگی پر اسٹیشن سپریٹینڈنٹ کی جواب طلبی،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان شعیب عادل ڈویژنل افسران کے ہمراہ گزشتہ روز ملتان کینٹ سے یوسف والا روانہ ہوئے راستے میں پیراں غائب اسٹیشن پہنچ کر CBI سسٹم کو چیک کیا اور اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسڑ سے سوالات کئے،بعدازاں پیراں غائب سے روانہ ہو کر ریاض آباد اسٹیشن پہنچے جہاں موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے بھی سوال کئے اور ریلوے پھاٹک کو بھی چیک کیا پھاٹک پر موجود گیٹ مین شاہد گل سے سوالات کئے،بہترین کارکردگی پر گیٹ مین شاہد گل کو نقد انعام سے نوازا گیا بعدازاں خانیوال پہنچ کر ویٹنگ روم کو چیک کیا، خانیوال اسٹیشن پر موجود اسٹالوں کو بھی چیک کیا اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ سے سوالات کئے صیح جواب نہ دینے پر ڈی سی او کو ہدایت کی کہ اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ خانیوال کو ایکسپلینیشن کال کرے،خانیوال اسٹیشن ریزویشن آفس کو بھی چیک کیا بکنگ آفس میں اسٹاف سے سوالات بھی کئے ٹکٹ پر موجود کرایہ بھی چیک کئے،خانیوال سے روانہ ہو کر ڈیرہ تاج ریلوے اسٹیشن پر بیٹری روم میں موجود بیٹریوں کو چیک کیا اسٹیشن پر موجود اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سے سوالات بھی کئے بیرج نمبر 402 کو بھی چیک کیا،جبکہ ملتان سے یوسف والا تک ٹریک کا معائنہ کیا ڈویژنل انجینئر کو ہدایات کی کہ ٹریک کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...