ملتان شیرشاہ کے درمیان انٹر لاکنگ شہریوں کیلئے وبال جان

  ملتان شیرشاہ کے درمیان انٹر لاکنگ شہریوں کیلئے وبال جان

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن کے اسٹیشن ملتان شیرشاہ کے درمیان سنٹرل بیش انٹرلاکنگ سسٹم والے ریلوے پھاٹک شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ہیں بتایاجاتاہے کہ عسکری کالونی،کراس منڈی اورنادرآباد(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ریلوے پھاٹک جدیدسسٹم کی وجہ سے 30سے45منٹ تک بندرہتے ہیں جس کی وجہ سے ان پھاٹکوں کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ جاتی ہیں۔بعض اوقات ایمبولنس بھی ان پھاٹکوں پرپھنس جاتی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق جدید سسٹم میں ایک مخصوص مقام پرجب کوئی ٹرین پہنچ جاتی ہے توٹریک میں موجودسنسرزکی وجہ سے خودکارطریقہ کارکے تحت ریلوے پھاٹک بندہوجاتے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر