محکمہ ریلوے:بوگیوں میں پارسل بک کرنے میں تاخیر، حکام کانوٹس
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے 5منٹ سے کم سٹاپ والی مسافرٹرینوں کی سامان والی بوگیوں میں پارسل بک کرنے سے تاخیرہونے کانوٹس لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق ملتان سمیت تمام ڈویژنوں سے کہاگیاہے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
کہ وہ پارسل سٹاف،ٹرین گارڈاوردیگرسٹاف کوپابندکریں کہ وہ کسی بھی ایسی ٹرین میں پارسل سامان بک نہ کریں جس کاسٹاپ5منٹ یاپھراس سے کم ہو۔ذرائع کے مطابق پارسل عملہ ٹرین گارڈ،ٹرین انجن ڈرائیوراورڈیوٹی اے ایس ایم ملی بھگت کرکے 5منٹ اورکم سٹاپ والی ٹرینوں کی سامان والی بوگیوں میں پارسل ڈالتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرین تاخیرکاشکارہوجاتی ہے۔جس کاریلوے ہیڈکوارٹرنے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویڑنوں کوتدارک کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدائت کی ہے۔
نوٹس