رحیم یارخان:وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت یوٹیلٹی ریلیف پیکج کاافتتاح

  رحیم یارخان:وزیراعظم احساس پروگرام کے تحت یوٹیلٹی ریلیف پیکج کاافتتاح

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کو 6ارب روپے کی سبسڈی پیکج کا ضلع رحیم یا رخان میں افتتاح کر دیا گیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

اے عامر نواز خان کے ہمراہ گرین ٹاؤن یوٹیلیٹی سٹورمیں وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی ریلیف پیکج کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق،ریجنل منیجرسجاد خان چانڈیہ، ایریا منیجر رئیس شوکت، وئیر ہاؤس انچارج رفیق احمد، منظور خان چانڈیہ سمیت دیگر موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا احساس پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اقدام ہے جس کا محور پاکستان کے غریب عوام ہیں اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہیلتھ، ایجوکیشن، بنیادی سہولیات، پناہ گاہیں، لنگر خانے اور ریلیف پیکجز کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو6ارب روپے کی سبسڈی سے عوام کو آٹا، گھی، چینی، دالیں و دیگر اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی جس سے مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں اشیاء روز مرہ کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایم پی اے عامر نواز خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا احساس پروگرام غربت کے خاتمہ کی جانب اہم سنگ میل ہے اس پروگرام کے تحت ملک میں غریب طبقہ کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر 6ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے پر وزیر اعظم عمران خا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیکج مہنگائی کے خاتمہ کی جانب حکومت کا اہم قدم ہے جبکہ مجموعی طور پر بھی مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی دہائیوں کے بعد ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کیا ہے اب خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔قبل ازیں ریجنل منیجر سجادخان چانڈیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی اشیاء کی وافر مقدار پہنچا دی گئی ہے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر