اوچشریف:نئی نویلی دولہن قتل، خاوند ساتھی سمیت گرفتار، تفتیش شروع

      اوچشریف:نئی نویلی دولہن قتل، خاوند ساتھی سمیت گرفتار، تفتیش شروع

  



اوچ شریف (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیانویلی دولہن کو اس کے خاوند نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کرا دیا  ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات محلہ خواجگان میں 15 پر ڈکیتی کی ہونے والی کال پر پولیس نے بروقت کاروائی کی پولیس کو موقع واردات پر معلوم ہوا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر سمیرا بی بی کو فائر لگے ہیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 جاں بحق ہو گئی پولیس کو بیان دینے والے مقتولہ کے شوہر محمد عباس پر شک ہوا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے  لیا دوران تفتیش    اپنے دوست کاشف کے ہمراہ اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے ملزم محمد کاشف نے اپنے دوست محمد عباس کے گھر پر اس کی بیوی سمیرا کو فائر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔جس کو انھوں نے ڈکیتی کی واردات میں دوران مزاحمت فائرنگ  کا رنگ دے دیا مقتولہ کی ملزم عباس سے 20 دن قبل شادی ہوئی تھی ملزم نے اپنی بیوی کو کسی کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا پولیس نے دونوں ملزمان کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

تفتیش شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...