دھند:ملتان ائیر پورٹ پرپروازوں کاشیڈول درہم برہم، مسافر پریشان
ملتان(نیوز رپورٹر) دھند کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا، 13 ملکی اور غیر ملکی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار، غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو لاہور، قومی ایئرلائن کی شارجہ سے آنے والی پرواز کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی، دوحہ جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی، تفصیل کے مطابق صوبح کے اوقات میں دھند کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو گیا، دوحہ سے ملتان نے والی پرواز کو دھند کے باعث لاہور اتار دیا گیا، جبکہ شارجہ سے آنے والی قومی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
ایئرلائن کی پرواز ملتان لینڈ نا کر سکی جسے کراچی بھیج دیا گیا، اسی طرح دوحہ جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا، شارجہ سے آنے والی دو پروازیں 4 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی، غیر ملکی ایئرلائن کی مدینہ سے ا?نے والی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، اومان سے آنے والی پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ جدہ اور بحرین سے ا?نے والی پروازیں ایک ایک گھنٹہ لیٹ ملتان پہنچی ، اسی طرح کراچی جانیو الی پرواز 7 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، دبئی جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، شارجہ جانے والی پرواز 3 گھنٹے لیٹ روانہ ہوئی جبکہ اومان اور جدہ جانے والی پروازیں دو، دو گھنٹے کا شکار ہوئیں اور بحرین جانیو الی پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہو سکیں، پروازوں کی منسوخ اور رخ مورنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا، دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام کے مطابق موسم کے اچانک تبدیل ہونے سے پروازوں کا نظام درہم برہم ہوا ہے جسے ٹھیک ہونے میں چند روز لگیں گے