بارش کے بعد شدیددھند، مختلف شہروں میں خوفناک حادثے، خاتون سمیت 5افراد جاں بحق 

بارش کے بعد شدیددھند، مختلف شہروں میں خوفناک حادثے، خاتون سمیت 5افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چو ک سرور شہید، مٹھن کوٹ، راجن پور، لڈن، وہاڑی، ڈیرہ بکھا(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی،بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)تیر رفتار مسافر بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالی کا ر کو ٹکرماردی، حادثہ کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد شدید زخمی  ہوگئے۔ ہسپتال لے جاتے ہوئے ایک جاں بحق۔ تفصیل کیمطابق  چوک سرورشہید کے نواحی اڈہ ریاض آباد کا رہائشی خاندان ماسٹر محمد آزاد اپنی بیوی فرحت، دو بیٹوں 14 سالہ محمد علی،  16 (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)


سالہ حسن علی، اور لاہور سے آیارشتہ دار جواد احمد ولد غلام شبیر کے ہمراہ چوک سرورشہید آرہے تھے کہ اڈہ دروغہ والا کے قریب سامنے سے آنیوالی بسرا ٹائم بس نمبر9555 جو کہ کوٹ ادو سے لاہور جارہی تھی نے اوورٹیک کرتے ہوئے، رانگ سائیڈ پر آکر کار کو ٹکر ماردی۔ بس ڈرائیور موقع سے بس کو بھگا لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں کار نمبر382سندھ میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ریسکیو 1122 کی گاڑی نے ٹی ایچ کیوہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا۔ زخمیوں میں محمد حسن کی حالت انتہائی تشویشنا ک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ سرورشہید نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔بدقسمت خاندان شادی میں شرکت کے لئے چوک سرورشہید آرہے تھے۔شوگر ملز کے نزدیک  انڈس ہائی وے پرشدید دھند کی وجہ سے روجھان سے راجن پور آنے والا ایک مسافر ویگن ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ایک مسافر جان بحق تین شدید زخمی  ایک مسافر ویگن ہائی ایکس روجھان  سے راجن پور کی طرف آرہا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے مٹھن کوٹ کے نزدیک انڈس ہائی وے شوگر ملز چوک پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک 40سالہ نوجوان محمد یعقوب جو کہ مرغائی کا رہائشی تھا موقع پر جان بحق اور تین مسافر گل مجتبیٰ قاضی سکنہ عمر کوٹ، الہی بخش سکنہ روجہان ٹول پلازہ اور غلام حسین سکنہ بنگلہ دھینگن شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے بھی کاروائی شروع کر دی ہے۔بارش کے باعث موٹر سائیکل پھسل کر ٹرالر کی بیک سائیڈ سے جا ٹکرایا موٹرسائیکل سوار ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا طالبعلم موقع پر جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطا بق موٹر سائیکل سوار طالبعلم طاہر شریف لاری اڈا لڈن سے پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کر گھر کے لیے نکلا تو لڈن اڈا پر بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی تھی جسکی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل کر ٹرالر کی بیک سائیڈ سے جا ٹکرایا جس سے طاہر موقع پر جاں بحق ہو گیا لڈن پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ملتان روڈ اڈا موڑ رب راکھا کے قریب درخت کاٹتے ہوئے خاتون بجلی کی ہیوی وولٹیج لائن سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئی ریسکیوذرائع کے مطابق اڈا موڑ رب راکھا کے قریب ایک خاتون درخت پر چڑھ کر لکڑیاں کاٹ رہی تھی کہ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ہیوی وولٹیج ٹرانسمیشن سے ٹکراکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ریسکیو ٹیم نے خاتون کی نعش درخت سے اتار کر ضروری کاروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرر ہسپتال منتقل کردی ہے۔لال سوہانرا حاصل پور روڈ سے ملحقہ پٹرول پمپ کے قریب کھڑے گنے سے لدے ٹریکٹر ٹرالے سے ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ شخص جس کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ شعیب نامی شخص جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے شاید زخمی ہوگیا دونوں افراد کا تعلق وہاڑی کے گاؤں 194 سے بتایا جاتا ہے واقع کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس چوکی گوٹھ شاہ محمد موقع پر پہنچ گئی شعیب کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثات