زیر تربیت نیشنل ہائی وے پولیس افسران کا سیف سٹیز پنجاب کا دورہ
لاہور(کرائم رپورٹر) زیر تربیت نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا 40 رکنی وفد کو سیف سٹیز افسرا ن کی جانب سے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا،وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم،ملٹی میڈیا مانیٹرنگ اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ پولیس افسران کاسیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ فرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہورہاہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور نوجوان عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے۔