ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ مغلپورہ کا سرپرائزوزٹ، سائلین سے ملاقات

ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ مغلپورہ کا سرپرائزوزٹ، سائلین سے ملاقات

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدنے تھانہ مغلپورہ کااچانک دورہ کیا۔ ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹرطاہر محمود ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔رائے بابر سعید نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ایس ایچ او روم،حوالات اور رپورٹنگ روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تھانہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں،محرر ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک پرآئے سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل بارے دریافت کیا۔ رائے بابر سعید نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کوخدمات کی فراہمی اوران کے ساتھ حسن سلوک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بداخلاقی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ایف آئی آر کا بروقت اندراج یقینی بنایا اور قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف کار ر و ا ئیا ں مزید تیز کی جائیں۔

مزید : علاقائی


loading...