مواصلات کے شعبے میں مہارت ترقی کی ضامن ہے،ماہرین 

مواصلات کے شعبے میں مہارت ترقی کی ضامن ہے،ماہرین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)  موثرطریقہ گفتگو سے اہداف کا حصوصل ممکن ہے، مواصلات کے شعبے میں مہارت سے ترقی کی منازل تیزی سے طے کی جاسکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار امریکا سے آئی ہوئی بین الاقوامی ٹرینر مس پیٹریشیا نے ایمان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ سائنس کے تحت پرسنالٹی ڈیولمپنٹ اور ایفیکٹو کمیونیکیشنز کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔ بین الاقوامی ٹرینر کا کہنا تھا کسی بھی کاروبار یا جاب کے حصوصل کے لیے طلبا ء  اپنی تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھائیں، موثر طریقہ گفتگو سے اپنی شخصیت کو ممتاز بنایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹرینر مس پیٹریشیا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہے کہ پاکستان کے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے میدان میں بہت آگے جارہے ہیں، اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کی گرومنگ کے لیے بین الااقوامی سطح کے ٹرینرز کو دعوت دیکر ان کی خدمات سے استفادہ کیا جارہاہے، جوکہ خوش آئند ہے۔ورکشاپ سے  خطاب میں معروف ٹرینر اور ماہر تعلیم ایس ایل ڈیلاس کا کہنا تھا کہ انسان کی گفتگواس کی شخصیت کی عکاس ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی ادارے سے حاصل کی جاسکتی ہے،موثر گفتگو کے ذریعے دلوں پر حکمرانی ممکن ہے۔اس موقع پرایمان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ سائنس کے ریکٹر ڈاکٹرناصر الدین خان کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ میں پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اور ایفیکٹو کمیونیکیشنز کے موضوع پر ورکشاپ کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے،انکا کہنا تھا کہ طلبا کی رہنما ئی کے لیے مختلف  موضوعات پر اس طرح کے ورکشاپس اور سیمنار کا انعقاد کرکے مقامی اور بین الاقوامی ٹرینرز کی خدمات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔  ورکشاپ سے معروف ٹرینر یاسین ملک سمیت دیگر معروف ٹرینرز نے شرکت کرکے طلبا کو اپنے تجربات اورشعبے سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ایمان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ سائنس کے چیئرمین محمد رضا مغل، ریکٹر ڈاکٹر نصیر الدین خان، الحمد ایجوکیشنل سوسائٹی کے سینئر ممبر عزیز مصطفی، ڈائریکٹر فنانس محمد عارف پہوڑ، سینئر ماہر تعلیم خالد پہوڑ سمیت دیگر بھی شریک تھے، جبکہ طلبا کی ایک بڑی تعداد ورکشاپ میں شریک ہوئی۔ورکشاپ کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کو اسناد سے بھی نوازہ گیا۔