ہمدردکے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

ہمدردکے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد پاکستان”متبادل طریقہئ علاج کی عالمی مقبولیت، ذمہ داریاں اور چیلنجز“ کے موضوع پر ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس جمعرات 9 تا11 جنوری2020 بیت الحکمہ، ہمدرد یونی ورسٹی، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں ”حکیم محمد سعید کی صد سالہ تقریبات (1920-2020)“کے موقع پر منعقد کر رہا ہے۔ شہید حکیم محمد سعید نے طب یونانی کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور متبادل طریقہئ علاج کو عالمی ادارہ صحت سے تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد متبادل طریقہئ علاج بشمول یونانی، چینی، آیورویدک اور دیگر علاقائی طریقہ ہائے علاج کے ماہرین کو ایک فورم پر لانا اور نئے طبی گریجویٹس کو ان کے تجربات و مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس بڑی کانفرنس میں اسکالرز، سائنسداں اور محققین بڑی تعداد میں شرکت، اپنے تجربات شیئر اور تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...