شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست تھانہ نواب ٹاؤن کوکل پیش کرنیکا حکم

شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست تھانہ نواب ٹاؤن کوکل پیش کرنیکا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صدیق نامی شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کوحکم دیاہے کہ مغوی کو 10جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے،عدالت نے یہ حکم ڈاکٹر ثاقب کی درخواست پر جاری کیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے میرے گارڈ صدیق کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے،ایس ایچ او جھوٹ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ پولیس کے پاس نہیں ہے، گارڈ صدیق کو بازیاب کروا یاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...