احتساب عدالت نمبر 3، ہائی پروفائل 50مقدمات التواء کا شکار ; 4ماہ سے جج مقرر نہ ہوسکا

  احتساب عدالت نمبر 3، ہائی پروفائل 50مقدمات التواء کا شکار ; 4ماہ سے جج مقرر ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر تین میں چار ماہ سے جج مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ہائی پروفائل 50مقدمات التوا ء کا شکار ہیں،عدالت عالیہ نے مختلف اہم کیسوں میں ڈائرکشن جاری کر رکھی ہے کہ کیسوں کو جلد نمٹایا جاے لیکن یہ کیس بھی التوا میں پڑے ہوئے ہیں،عدالتوں میں وائٹ کالر ملزمان کو جیل سے لا کر ان کے کیسوں میں حاضری لگوا کر ان کو واپس پولیس لے جاتی ہے،عدالت میں جو اہم کیس التوا ء میں پڑے ہوئے ہیں ان میں سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد،بینک آف پنجاب،سرگوھا یونیورسٹی سکینڈل اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت دیگر 50مقدمات شامل ہیں،عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا ء نے چیف جسٹس سے کورٹ نمبر تین میں جج لگانے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...