شاہدرہ، 7سالہ بچی سے اغوا کے بعد اخلاقی، درندہ صفت ملزم گرفتار

  شاہدرہ، 7سالہ بچی سے اغوا کے بعد اخلاقی، درندہ صفت ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ پولیس نے 7 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے والا درندہ صفت ملزم نعیم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او شاہدرہ انسپکٹر مقصود گجر کے مطابق سات سالہ بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں بچی کے والد امجد کی مدعیت میں درج ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر انسپکٹر مقصود گجر کی نگرانی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے بچی کو سگیاں کے علاقہ میں سے ایک ویران حویلی سے برآمد کیا تھا۔متاثرہ بچی کامیڈیکل کروانے پر ڈاکٹری رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج،شواہد اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نعیم نے بچی کو گھر کے قریب سے پیسوں کا لالچ دیکر اغوا کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نعیم نے بچی کوحبس بیجا میں رکھا۔متاثرہ بچی معجزانہ طور پر بغیر کھائے پیئے شدید سردی میں زندہ رہی۔گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل میں جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزم کی گرفتاری پر انسپکٹر مقصود گجر و دیگر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -