کراچی:حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کاعرس12جنوری کو ہوگا

کراچی:حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کاعرس12جنوری کو ہوگا

  



کراچی(پ ر) معروف علمی و روحانی شخصیت پیر کامل، حضرت شیخ المشائخ، حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کا اٹھائیسواں عظیم الشان عرس مورخہ 11،12جنوری بروز اتوار، پیر کو دربارِ رحمانیہ یوسف گوٹھ، سرجانی ٹاؤن میں حضرت ضیاالرحمان رحمانی  اور محمد غیاث الدین شاہ  قاتلی رحمانی کی زیر سرپرستی منعقد ہوگا۔ 11جنوری کو نعت خوانی کا پروگرام ہوگا جبکہ 12جنوری کو بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ جس میں معروف قوال صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ بعد ازاں لنگر کا اہتمام کیاجائے گا۔سجادہ نشین دربارِ رحمانیہ محمد غیاث الدین شاہ صاحب مہتابی نے مریدین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اولیائے اللہ کے عرس تربیت نفوس اصلاح احوال اور دین کی محبت و فروغ کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔۔ لہذا دل کی دنیا آباد کرنے اور روح کی تازگی کا سامان کرنے کے لئے اس ایمانی،نورانی،وجدانی،رحمانی اجتماع میں شرکت فرمائیں اور احباب کو بھی دعوت دیں۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...