مغلپورہ،سٹریٹ کرائم میں ملوث کارسوار ڈاکو پکڑے گئے،اسلحہ برآمد

  مغلپورہ،سٹریٹ کرائم میں ملوث کارسوار ڈاکو پکڑے گئے،اسلحہ برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ میں ڈولفن سکواڈ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کا تعاقب کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ نوید ارشاد کے مطابق ملزمان رینٹ کی گاڑیوں میں واردتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 2پسٹل،درجنوں گولیاں ا ورگاڑی برآمدکرلی گئی۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں نشتر کے علاقہ میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ملز مان میں سلیم،آفتاب اور نعیم شامل ہیں۔

مزید : علاقائی