کراچی،جماعت اسلامی کا اجتماع ناظمین کل ہو گا

        کراچی،جماعت اسلامی کا اجتماع ناظمین کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے شہر میں سی این جی کی مسلسل بندش اور گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو متوجہ کرنے کے لیے جاری رابطہ عوامی مہم کے سلسلے میں جمعہ 10جنوری کو شام 7بجے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین کا اجتماع طلب کر لیا گیا ہے۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے اور پبلک ایڈ کمیٹیوں کو مزید منظم، متحرک اور فعال بنانے اور مہم کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں گے۔ سیکریٹری کراچی عبد الوہاب نے تمام ناظمین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔