بزم شعر وسخن علم و ادب کی پر خلوص خدمت کررہی ہے تاجدار عادل

بزم شعر وسخن علم و ادب کی پر خلوص خدمت کررہی ہے تاجدار عادل

  



کراچی (پ ر)کراچی بزمِ شعروسخن علم وادب کی پرُخلوص خدمت کررہی ہے۔ یہ بات معروف شاعر تاجدارعادل نے اپنے اعزاز میں منقعد ہ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ بزم شعرو سخن کے تمام اراکین قابل مبارکباد ہیں جو مسلسل تسلسل کے ساتھ اس شہر کراچی میں پُر وقار تقریبات ومشاعروں کا اانقعاد کررہے ہیں آج کی یہ تقریب بھی میرے لیے باعث افتخار ہے صدر تقریب امریکہ آئے ہوئے سینئر شاعر رفیع الدین راز نے کہا کہ مشاعرے مہذب معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں اور بزم شعر وسخن جس شاندار روایت کوزندہ کررہیں وہ قابل تقلید عمل ہے، اتنا خوبصورت ماحول اور ادب شناس شخصیات اور ادب انواز دوستوں کو جمع کرنا ایک احسن اقدام ہے اور قابل تحسین ہے۔ قبل ازیں میزبان اورسابق صدر بزم شعروسخن شیخ طارق جمیل نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس مشاعر ے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں ضیا ء حیدر زیدی، تنویر سخن، خالد میر، احمد سعید خان، شکیل احمد فاروقی، سلمان صدیقی، حنیف عابد، سید آصف رضارضوی، ظہیر قندیل، نثار احمد نثار، فیاض علی فیاض، رونق حیات، صاحب اعزاز، تاجدار عادل اور صاحب صدر رفیع الدین راز نے اپنا کلام سنا کر محفل کو گرمادیا اور خوب داد و تحسین حاصل کیں۔دیگراہم شخصیات میں جدہ سے آئے ہوئے عامل صاحب رضوان صدیقی، امریکہ سے آئے ہوئے مسعود احمد وصی، م ص ایمن، نفیس احمد خان،الطاف احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...