لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

    لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے۔ نومبر 2019 میں ریٹائر ہونے والے مختلف رینکوں کے 28 افسروں کو الوداعی شیلڈز دی گئیں اور انہیں ہار پہنائے گئے۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید، ایس پی ہیڈکوارٹرز کرار حسین شاہ اور ایس پی لیگل شیخ آصف نے بھی شرکت کی۔ سی سی پی او نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت سے باعزت انداز میں رخصت ہونا فخر کی بات ہے۔

ریٹائرمنٹ بھی سروس کا حصہ اور زندگی کا نیا مرحلہ ہوتی ہے۔ اس مرحلے میں انسان کئی ایسے اہم امور بھی انجام دے سکتا ہے جسے وہ طویل عرصے سے نظرانداز کرتا آیا ہے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین اب بھی محکمہ پولیس کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ پولیس کے ریٹائر ملازمین کو پینشن کے اجرا میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اے جی آفس سے بات کریں گے۔

مزید : علاقائی


loading...