یونین کونسل سیکرٹری کی معطلی کے خلاف دائردرخواست، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال،فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسل 130مدینہ کالونی لاہور کے سیکرٹری کی معطلی کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجواتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار سید عباس کاموقف ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے درخواستگزار کو غیر قانونی معطل کرتے ہوئے اس کی جگہ پر دوسرے کوشخص کو تعینات کردیاہے،کسی بھی افسر کو معطل کرنے یا اس کاتبادلہ کرنے کا اختیار سیکرٹری بلدیات کے پاس ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر تبادلہ کرنے یا معطل کرنے کی مجاز اتھارٹی نہیں۔