ٹرک، ٹریلر مالکان کے مسائل مذاکرات حل کرینگے،حنیف خان مروت

ٹرک، ٹریلر مالکان کے مسائل مذاکرات حل کرینگے،حنیف خان مروت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزنے گڈز ٹرانسپورٹرز کے چند گروپوں کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز ہڑتال سے ایک مرتہ پھر اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ٹرانسپورٹرز کی حقیقی آوازکا پلیٹ فارم سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ہے ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جڑے ہوئے اور ہزاروں ٹرک، ٹریلر مالکان کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کروائیں گے، مذاکرات سے حل ہونے والے مسائل کو ہائی ویز بلاک کر کے اپنی آواز بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو معطل کر نے میں سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے چند پیشہ ورگروپس کچھ ٹرانسپورٹرز کو استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ٹرانسپورٹرز کے مجموعی مسائل حکومتی عہدیداروں سے بات چیت کرکے آسانی سے حل کروائے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف خان مروت نے ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے صدر کرنل (ر) ناصر مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی ہڑتالوں میں حکومت ،ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حر ات کا اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فیصلے پھر بھی ٹیبل پر بیٹھ کر ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری عبدالرف نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ٹرانسپورٹرز کی حقیقی آوازکا پلیٹ فارم سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ہے ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جڑے ہوئے اور ہزاروں ٹرک، ٹریلر مالکان کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کروائیں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مسائل ہم حکومت ،وزرا اور انتظامیہ کے پاس جا کر دو ملاقاتوں میں حل کروا سکتے ہیں ان کے لیے ہڑتال کر کے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو اذیت میں مبتلا کرنا کہاں کا انصاف ہے، پچھلی ہڑتالوں میں کاروباری سرگرمیوں کو معطل کرکے کروڑوں روپے کا نقصان ڈیمرج کی مد میں برداشت کرنا پڑا جس کے اب ہم متحمل نہیں ہو سکتے واضع رہے کہ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...