موٹر سائیکل چورگینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنزڈویژن نے موٹر سائیکل چورگینگ گرفتارکر لیا۔ ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سمیع اللہ عرف چھوٹا اور اس کا ساتھی بلا ل شامل ہیں۔ ملزمان سے 4موٹر سائیکلیں، موبائل فون، نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔