کراچی، ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) شہرقائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو شہری نے بائیک تیز کردی۔ ردعمل میں پولیس نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے زمین پر فائرنگ کی جو شہری کو لگی۔ پولیس کا مقصد نوجوان پر فائرنگ کرنا نہیں تھا۔پولیس نے زخمی کو خود اسپتال منتقل کیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص شرافت اپنے دوستوں کے ساتھ خریداری کرنے گیا تھا۔ شرافت پولیس کی فارنگ سے زخمی ہوا۔پولیس کی مبینہ فائرنگ کے واقعے پر آئی جی سندھ نے میڈیا رپورٹس پر متعلقہ ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کرلی۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کو ضروری اقدامات سے آگاہ کیا جائے، معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔