صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاریوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے اکبر کے گھر سے3 لاکھ 40 ہز ار کی نقد ی، زیورات اور دیگر سامان، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے کا شف کے گھر سے2لاکھ20، زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے سر فر ازاوراسکی فیملی سے2 لاکھ10ہز ار کی نقد ی، زیورات اور دیگر سامان، جو ہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے محمو د اوراسکی فیملی سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبا ل میں ڈاکوؤں نے مبین اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ70ہز ارکی نقدی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے مبشر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ60ہز ار، زیورات اور دیگر سامان،ریس کو رس میں ڈاکوؤں نے ما جداوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 40ہز ار، زیورات اور دیگر سامان،ملت پا ر ک میں ڈاکوؤں نے کاشف سے1لا کھ 30ہزار اور موبائل فون،جنو وبی چھا ؤ نی میں ڈاکوؤں نے مز مل سے 1لا کھ 10ہزار اور موبائل فون، سر ور روڈمیں ڈاکوؤں نے ثا قب سے1لا کھ 5ہزار اور موبائل فون، شا د با غ میں ڈاکوؤں نے سر فر از سے80ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ہربنس پو رہ اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ سر ور روڈ جنوبی چھاؤنی، مغل پورہ، ملت پارک، لیاقت آباد،فیکٹر ی ایر یا اورستو کتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -